28 نومبر، 2020، 12:22 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84126717
T T
0 Persons
پاکستانی وزیر کا ایرانی سائنسدان کے قتل پر ردعمل

اسلام آباد، ارنا - خاتون پاکستانی وزیر برائے انسانی حقوق نے وزارت دفاع کی ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ 'شہید محسن فخری زادہ' کے قتل کے رد عمل میں سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر کے ایک ٹویٹ کو دوبارہ شائع کیا۔

خاتون پاکستانی وزیر برائے انسانی حقوق' شیرین مزاری جنہوں نے مشرق وسطی میں اسرائیلی جرائم کے سب معروف نقاد ہے، آج سی آئی اے کے سابق سربراہ 'جان برنان'؛ جس نے شہید فخری زادہ کے قتل کو مجرمانہ فعل قرار دیا ہے، کی ٹویٹ کو دوبارہ شائع کیا۔

سی آئی اے کے سابقہ ​​ڈائریکٹر نے اس قتل کو مجرمانہ فعل قرار دیا اور خبردار کیا ہے کہ یہ اقدام مہلک بدلہ اور خطے میں جھڑپوں کا ایک نیا دور کا باعث ہوسکتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس بزدلانہ اقدام میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے سنجیدہ اشارے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران عالمی برادری خاص طور پر یورپی یونین سے اپنے شرمناک دوہرے معیارات کو ختم کرنے  اور اس ریاستی دہشتگردی کو مذمت کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلح دہشت گرد عناصر نے جمعہ کی سہ پہر وزارت دفاع کی ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ محسن فخری زادہ کو لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں یہ ایرانی سا‏‏‏ئنسدان شہید ہوچکے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .